جسٹس قاضی فائز کی اہلیہ ایف بی آر کے سامنے پیش

سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ ٹیکس حکام کے سامنے پیش ہونے کیلئے ایف بی آر کے دفتر پہنچ گئیں۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بیگم نے 9 جولائی کو 50 منٹ فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) کے دفتر میں گُزارے۔
ایف بی آر کے دفتر آمد کے موقع پر ڈپٹی کمشنر اِن لینڈ ریونیو خورشید عالم نے انہیں ریسیو کیا۔ جسٹس قاضی کی اہلیہ کی آمد کے موقع پر کمشنر اِن لینڈ ریونیو ذوالفقار احمد دفتر میں موجود نہیں تھے۔
ایف بھی آر دفتر پہنچنے پر کمشنر اِن لینڈ ریونیو ذوالفقار احمد نے جسٹس قاضی کی اہلیہ سے مُلاقات کی اور ٹیکس سے متعلق دستاویزات وصول کیں۔
واضح رہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ کو جائیدادوں کی خریداری پر نوٹس جاری کیا تھا۔ عدالت نے گزشتہ ماہ ایف بی آر کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ اور بچوں کی بیرونِ ملک جائیدادوں پر رپورٹ کے لیے 3 ماہ کا وقت دیا تھا۔