کراچی:مقررہ مقامات کےعلاوہ کسی اور جگہ کچراپھينکنےپرمقدمہ درج ہوگا

نوٹی فیکیشن جاری

کراچی میں کچرا مقررہ مقامات کےعلاوہ کسی اور جگہ پھينکنے پرمقدمہ درج ہوگا۔

کمشنر کراچی نے نوٹيفکيشن جاری کرديا ہے جس کے تحت کچراباہرپھينکنے پرمقدمہ درج ہوگا۔مون سون سیزن میں کچرا پھینکنے پرپابندی ہوگی۔

کراچی میں کچراپھینکنے پردفعہ144کے تحت پابندی عائد کی گئی ہے اورمقررہ مقامات کےعلاوہ کچرا پھینکنے پرپابندی 2 ماہ کيلئے لگائی گئی ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے دئیے گئےاختیارات کے تحت پابندی کا نفاذ فوری طورپرکردیا گیا ہے۔

کمشنر کراچی نے بتایا ہے کہ ضلعی انتظامیہ پولیس کی مدد سےخلاف ورزی پرکارروائی کرے گی اور دفعہ188کے تحت ایف آئی آر درج کی جائے گی۔

Tabool ads will show in this div