پی آئی اےکابیرونِ ملک آپریشن معطل ہونا نئی بات نہیں،غلام سرور
وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے دعویٰ کیا ہے کہ پی آئی اے کا بیرون ملک آپریشن معطل ہونا نئی بات نہیں۔قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ سوا سال کی فرانزک انکوائری کے بعد 262 پائلٹس کی ڈگریاں مشکوک قرار دی گئیں،54 کے خلاف ایکشن لیا جبکہ 28 کو برطرف کیا گیا۔
بدھ کووفاقی وزیرہوابازی غلام سرورخان نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتےہوئے بتایا کہ پی آئی اے کے آپریشن ماضی میں بھی معطل ہوچکے ہیں،17پائلٹس اور96انجینئرز سمیت618لوگوں کی ڈگریاں جعلی تھیں،17 پائلٹ اور 69 انجینئرز کی بھی جعلی ڈگری تھی۔
انھوں نے یہ بھی بتایا کہ اپنی جگہ دوسروں کو امتحان دینے بٹھانے والے 26 پائلٹس کےخلاف ایکشن لے رہے ہیں،اب تک 34کو معطلی کے لائسنس معطلی کا نوٹس بھیج دیئے۔
وفاقی وزیرہوابازی نےبتایا کہ مختلف ایئرلائنزکے 102 پائلٹس گراؤنڈ کردیئے،28کوبرطرف کردیا، غیر ملکی ایئر لائنز میں کام کرنے والے پاکستانی پائلٹس کے خلاف بھی تحقیقات کررہے ہیں۔
غلام سرور نے مزید بتایا کہ متحدہ عرب امارات ایئر لائن کے 54پائلٹس میں سے 48کلیئیر ہوگئے،ویت نام ایئرلائن میں کام کرنے والے 11سے 9 پاکستانی پائلٹس کلیئر ہوگئے جبکہ بحرین ایئرلائن کے 4میں سے 2 پاکستانی پائلٹس کلیئرہوگئے۔ اس وقت ملائشیاء اور ترک ایئرلائن میں کام کرنے پاکستانی پائلٹس پر تحقیقات کررہے ہیں۔