بھارتی فوجیوں کے فیس بک استعمال پر پابندی

ٹک ٹاک بھی شامل

بھارت وزارت دفاع کی جانب سے فوجیوں کے فیس بک سمیت دیگر کئی ایپز استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ سے جاری خبروں کے مطابق بھارتی فوجیوں کو فیس بک سمیت 89 ایپس اپنے موبائل سے ڈیلیٹ کرنی ہونگی، جس کی ہدایت بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے دی گئی ہیں۔

بھارتی فوج نے خفیہ معلومات اور راز افشا ہونے کے خوف سے فوجیوں کو فیس بُک سمیت 89 موبائل ایپس سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔ بھارتی فوجیوں کو جو موبائل ایپس حذف کرنے کا کہا گیا ہے ان میں فیس بک، ٹک ٹاک، ٹروکالر اور انسٹاگرام بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ فوجیوں سے ڈیلی ہنٹ سمیت متعدد نیوز ایپس کو بھی ڈیلیٹ کرنے کا کہا گیا ہے۔

Mobile Apps

Tabool ads will show in this div