انگلینڈ، ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ میچ جاری
کرکٹ کے میدان 117 دن بعد آباد

کرکٹ کے ميدان 117 دن کے بعد پھر آباد ہوگئے، انگلينڈ اور ويسٹ انڈيز کی ٹيميں ساوتھمپٹن ميں مدمقابل ہيں۔
پہلا ٹیسٹ میچ بارش کی وجہ سے تاخير سے شروع ہوا جس میں انگلينڈ نے ویسٹ انڈیز کےخلاف ٹاس جيت کر بيٹنگ کا فيصلہ کيا ہے۔
جو روٹ کی عدم موجودگی ميں بين اسٹوکس پہلی بار انگلينڈ کی قيادت کر رہے ہيں۔ اسٹيورٹ براڈ کو فائنل اليون ميں شامل نہيں کيا گيا۔
میچ بغیر تماشائیوں کے کھیلا جا رہا ہے جبکہ ٹیموں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے مصنوعی شور کا استعمال کیا گیا ہے۔
ویسٹ انڈیز کے ساتھ سیریز کے بعد پاکستان 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل سیریز انگلینڈ کےخلاف کھیلے گا۔