پب جی گیم پرپابندی برقراررکھنےیااٹھانےکافیصلہ آج ہوگا
پب جی گیم پر پابندی برقرار رکھنے یا بحال کرنے پر فیصلہ آج بروز جمعرات 9 جولائی کو ہوگا۔
پی ٹی اے نے پب جی گیم پر دائر درخواستوں کی سماعت کیلئے تمام شکایت کندگان کو نوٹسز جاری کردیےہیں۔ یکم جولائی سے پی ٹی اے نے پب جی گیم پرعارضی پابندی عائد کر رکھی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ نے یہ معاملہ پی ٹی اے کو بھیجا تھا۔
پب جی گیم کے نوجوانوں پر نفسیاتی اثرات کے باعث بندش کا فیصلہ کیا گیا جبکہ لاہور میں 2 بچوں نے گیم کھیلنے کی اجازت نہ ملنے پرخود کشی کی تھی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیر کو پب جی گیم معطلی کیخلاف درخواست پی ٹی اے کو بھجوا دی تھی۔
پب جی گیم پرپابندی،ہائیکورٹ نےمعاملہ پی ٹی اےکوبھیج دیا
اسلام آباد ہائی کورٹ میں شہری عبد الحسیب ناصر کی درخواست پر سماعت جسٹس عامر فاروق نے کی تھی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس دئیے کہ پی ٹی اے قانون کو مدِنظررکھ کر درخواست پرتحریری فیصلہ کرے، پی ٹی اے درخواست منظوریا مسترد کرتےہوئےمتعلقہ قانون کا ذکرکرے۔
پب جی گیم پرپابندی کا فیصلہ اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج
جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی اے کے وکیل سے استفسار کیا کہ پب جی کیا گیم ہے یا کوئی ویب سائٹ ہے؟ پی ٹی اے کے وکیل نے بتایا کہ یہ لنک ہے جس کو پی ٹی اے نےعارضی معطل کیا ہے۔
