کراچی:فائرنگ سےاسسٹنٹ کمشنرریونیو زخمی،ساتھی جاں بحق

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ پر فائرنگ سے فیڈرل بورڈ آف ریونیوکے اسسٹنٹ کمشنر زخمی جب کہ حملے میں ان کے قریبی رشتہ دار جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق عینی شاہد نے پولیس کو بیان میں بتایا ہے کہ گاڑی کا ٹائر تبدیل کرنے کے دوران 3 موٹر سائیکلوں پر سوار 6 ملزمان نے ان کی جانب فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔
زخمی نثار مری کو فوری طور پر نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرلئے ہیں۔ پولیس کو جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کا ایک خول ملا۔
واقعہ میں جاں بحق ہونے والا مختیار مری اسسٹنٹ کمشنر نثار مری کا قریبی رشتہ دار ہے۔ واقعہ کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہيں۔
نثار احمد مری اپنے اہل خانہ کے ساتھ نوشہرو فيروز جا رہے تھے۔ گاڑی میں اسسٹنٹ کمشنر کی فیملی بھی موجود تھی جو محفوظ رہی۔