عامر خان کا آفاق احمد سے متعلق اہم انکشاف

ذوالفقار مرزا نے آفاق احمد کو ہتھیار بھی دیے
Jul 07, 2020

متحدہ قومی مومنٹ (ايم کيو ايم) رہنماء عامر خان نے مہاجر قومی مومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد سے متعلق اہم انکشاف کر دیا۔

کراچی میں عامر خان پریس کانفرس سے قبل وسیم اختر اور کنور نوید جمیل کو بتانے لگے کہ انھيں ساری حقيقت کا علم ہے۔ ذوالفقار مرزا نے آفاق احمد کو دو بار 25، 25 لاکھ روپے اور ہتھيار بھی دیے۔

انہوں نے ساتھیوں کو بتایا کہ آفاق احمد بھی پريس کانفرنس کرنے والے ہيں۔ وسیم اختر نے پوچھا کہ وہ کس معاملے پر پريس کانفرنس کر رہے ہيں؟ جس پر عامر خان نے کہا کہ نثار مورائی کی جے آئی ٹی ميں آفاق احمد کا نام ہے۔

عامر خان نے کہا کہ حالانکہ يہ حقيقت ہے اور يہ ميرے علم ہے۔ ميری رہائی سے پہلے يہ سب ہوا اور ميں تو جيل ميں تھا۔ ميرے تو خير اختلافات تھے لیکن اس کا دوست تھا اُس نے سب کچھ کرايا تھا۔

واضح رہے کہ عامر خان یہ انکشاف کرتے وقت بھول گئے تھے کہ مائيک آن ہیں اور وہ انجانے میں کافی کچھ کہہ گئے۔

AFAQ AHMED

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div