جےآئی ٹی میں مجھ پرغلط الزامات لگائے گئے، آفاق احمد
ذوالفقار مرزا سے ملاقات کا اعتراف
چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ پاکستان آفاق احمد نے خود پر لگے الزامات غلط قرار دے دیے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ جے آئی ٹی ميں مجھ پر غلط الزامات لگائے گئے جسے مسترد کرتا ہوں۔
سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا سے ملاقات کا اعترف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ذوالفقار مرزا مجھ سے بطور وزير داخلہ ملے اور ان سے ملاقاتيں تو ہوئيں ليکن پيسے اور اسلحہ نہيں ليا۔
آفاق احمد نے کہا کہ کوئی مورائی سے پوچھیں کہ مجھے کلاشنکوف دی گئی؟ میں کہتا ہوں مورائی کو عدالت میں کیوں نہیں لایا گیا؟
مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین نے کہا کہ جے آئی ٹی کی کوئی حیثیت نہیں۔ جے آئی ٹی سے صرف ہمیں ڈرایا جا رہا ہے اور ہم ڈرنے والے نہیں۔ جے آئی ٹی صرف مخالفین کے لیے بنائی اور شائع کی جاتی ہے۔
JIT
AFAQ AHMED
تبولا
Tabool ads will show in this div