پشاور:روایتی فوڈاسٹریٹ کی نمک منڈی کی رونقیں بحال نہ ہوسکیں
پشاورکی روایتی فوڈ اسٹریٹ کی نمک منڈی میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کھل گئی لیکن کرونا ایس او پیز کے باعث يہاں کی رونقيں پوری طرح بحال نہ ہوسکيں۔
کرونا وائرس کے باعث پشاور کی فوڈ اسٹریٹ بھی متاثر ہوئی۔ تکہ کڑاہی ، بار بی کیو اور مٹن کڑاہی جیسے مزیدار کھابوں کیلئے مشہور بازار لاک ڈاؤن کے بعد کھلا تواس کی رونقیں بھی آہستہ آہستہ بحال ہونے لگیں۔ دو ماہ سے بند کاروبار سے تاجروں کا لاکھوں کا نقصان ہواہے۔
دکانداروں نے بتایا کہ پہلے 200کلو گوشت بیچتے تھے،اب 120 یا 60 روپے کلو بیچ رہےہیں۔
ایس او پیز لاگو ہونے کی وجہ سے دور دراز سے آئے شہری یہاں بیٹھ کر کھانے کے لطف سے محروم ہیں اورمجبورا پارسل لیجاتے ہیں۔
فوڈ اسٹریٹ میں مختلف روایتی پکوان بغیرمصالحہ جات کے صرف لاٹ ، ٹماٹر اور نمک سے تیار کئے جاتے ہیں۔