عمراکمل کی سزاکےخلاف اپیل،سماعت13 جولائی کوہوگی

سپریم کورٹ کےسابق جج بطورانڈیپینڈنٹ ایڈجیوڈیکٹر سماعت کريں گے

قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹس مین عمراکمل کی سزاکےخلاف اپیل پرسماعت 13 جولائی کو ہوگی۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق سپریم کورٹ کےسابق جج بطورانڈیپینڈنٹ ایڈجیوڈیکٹر سماعت کريں گے۔قومی کرکٹرعمر اکمل نے سزا کےفيصلے کے خلاف اپيل کر رکھی ہے۔

پی سی بی اورعمر اکمل کو نوٹسز جاری کر دئیے گئے ہيں۔پی سی بی نےعمراکمل پر3 سال کی پابندی عائد کر رکھی ہے۔جسٹس ریٹائرڈ فقیرمحمد کھوکھرکےفیصلےتک پی سی بی معاملے پرتبصرہ نہيں کرسکے گا۔

Tabool ads will show in this div