پب جی گیم خودکشیوں کاسبب کیسےبن رہاہے،عدالت کااستفسار

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ پب جی گیم معطلی میں بنیادی ایشوخودکشیوں کے واقعات سامنے آنے کا ہے،پی ٹی اے کوبتاناہےکہ کیسے یہ گیم خودکشیوں کا سبب بن رہا ہے۔
منگل کو پب جی کوپاکستان میں کنٹرول کرنےوالی کمپنی کی گیم پر پابندی کے خلاف درخواست پرسماعت ہوئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نےآئندہ پیر تک پی ٹی اے سے متعلقہ ریکارڈ طلب کرلیا۔
عدالت نےپی ٹی اے کوہدایت کی کہ آئندہ پیر تک بتائیں کہ کمپنی کو قانون کے مطابق سماعت کا حق دیا یا نہیں۔
پب جی گیم پرپابندی،ہائیکورٹ نےمعاملہ پی ٹی اےکوبھیج دیا
کمپنی کےوکیل نے بتایا کہ 9 جولائی کو پی ٹی اے اس حوالے سے جو درخواست سنے گی اس میں پیش ہوجائیں گے۔عدالت نے ریمارکس دئیے کہ یہاں کیس زیر سماعت ہے،اس کا اثر لئےبغیرکمپنی کی درخواست کا قانون کےمطابق فیصلہ کریں۔
پی ٹی اے کے وکیل نے بتایا کہ پی ٹی اے نے یہ پروسیڈنگ شروع کیں تو ای میل اس کمپنی کو بھیجی،پی ٹی اے نےہمیں نہ کوئی نوٹس کیا نہ گیم معطلی کا نوٹیفکیشن ملا۔
پب جی گیم پرپابندی پراسلام آباد والوں کے دلچسپ تبصرے
جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دئیے کہ گیم معطلی میں بنیادی ایشوخودکشیوں کے واقعات سامنے آنے کا ہے،پی ٹی اے کوبتاناہےکہ کیسے یہ گیم خودکشیوں کا سبب بن رہی ہے۔
عدالت کو پی ٹی اے وکیل نے بتایا کہ لاہور پولیس کےخط کے مطابق گیم ڈپریشن کا سبب بن کر خودکشیوں کی وجہ بن رہی ہے۔
پب جی گیم پرپابندی کا فیصلہ اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج
اس پرجسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دئیے کہ ہم نے دیکھنا ہے کہ قانونی تقاضے پورے کئے گئے یا نہیں۔عدالت نے پی ٹی اے کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت آئندہ پیر تک ملتوی کردی ہے۔