صبح9بجےکی ہیڈلائنز:کراچی میں مزیدبارش کی پیش گوئی

بجلی شب بھر بحال نہ ہوسکی
Jul 07, 2020

صبح9بجےکی ہیڈلائنز:۔

پاکستان ميں کرونا وائرس سے مزيد 77 افراد جاں بحق ہوگئے۔24 گھنٹوں ميں دو ہزار چھ سو اکانوے نئے کيسز رپورٹ ہوئے ۔ ملک ميں کرونا کے ايکٹو کيسز چورانوے ہزار سات سو تيرہ ہيں ۔ ايک لاکھ چونتيس ہزار سے زيادہ افراد صحت ياب ہوچکے ہیں۔

میگا منی لانڈرنگ ریفرنس میں آصف زرداري اور فریال تالپور پر آج فرد جرم عائد کی جائےگی ۔

برسات کے بعد کراچی والوں کی مشکلات کم نہ ہوسکیں ۔ شہر کے کئی علاقوں میں شام کے وقت بند ہونے والی بجلی شب بھر بحال نہ ہوسکی ۔

کراچی شہر پر چھائے بادل آج بھی برسیں گے، محکمہ موسميات نے پيشگوئی کردی ۔

کارگل کی جنگ ميں جام شہادت نوش کرنے والے دو بہادر سپوتوں کو پاک فوج کا خراج عقيدت، حوالدار لالک جان سات جولائی اور کيپٹن کرنل شير خان پانچ جولائی انيس سو ننانوے کو شہيد ہوئے تھے۔ آرمی چيف کہتے ہيں کہ قوم کو اپنے بہادر بیٹوں پرفخر ہے۔

Tabool ads will show in this div