ٹنڈوالہ یار:عدالت جاتےہوئےمسلح افرادکی فائرنگ،2زخمی

زخمی حیدرآبادمنتقل

ٹنڈوالہ یارکی عدالت میں پیشی کے لیے جانے والے 2 افراد فائرنگ سے زخمی ہوگئے۔

منگل کی صبح ٹنڈوالہٰ یار کی عدالت میں پیشی کے لیے جانےوالے2 افراد کو نامعلوم مسلح افراد نے ٹارگٹ کیا اور عبرت چوک کے قریب فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔

فائرنگ سے زخمی ہونےوالوں کی شناخت اسلم رند اور اکبر ٹھیکیدار کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس نے علاقے کی ناکا بندی کرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔ دونوں زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں حیدرآباد کے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ڈی ایس پی سٹی عرفان شاہ نے بتایا کہ اس واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں،ملوث ملزمان کو جلد گرفتارکرلیں گے۔

TANDOALLAHYAR

Tabool ads will show in this div