فرحان سعید کا مولانا طارق جمیل کو خراج تحسین
اداکار و گلوکار فرحان سعید نے کہا کہ مولانا طارق جمیل نے ان کی زندگی میں بہت اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے معروف عالمِ دین مولانا طارق جمیل کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جب وہ یونیورسٹی میں تھے تو ان کے دوست مولانا طارق جمیل کے بیانات کی بہت تعریف کیا کرتے تھے لیکن جب انہوں نے ذاتی طور پر مولانا صاحب کا خطبہ سنا تو احساس ہوا کہ اسلام سادگی سے جڑا ہوا ہے ۔
گلوکار نے مولانا طارق جمیل کو خراج تحسین پیش کرنے اور لِیونگ لیجنڈ کا لقب دیتے ہوئے لکھا کہ اٴْنہوں نے ہمیشہ سب کا احترام کیا اور اپنے نیک اخلاق سے لوگوں کے دل جیتے اور پھر اپنے فالوورز کے کہنے پر اٴْنہوں نے ٹی وی پر اپنے بیانات دینا شروع کیے۔
یاد رہے کہ گلوکار فرحان سعید ملک کے لیے ناقابل فراموش خدمات سرانجام دینے والی عظیم شخصیات کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔