دورہ انگلینڈ:پاکستان کرکٹ بورڈ نے شیڈول جاری کردیا

دونوں ٹیمیں تین ٹیسٹ اور 3 ٹی 20 میچز کھلیں گی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے شیڈول کی تصدیق کردی، پاکستان انگلینڈ کیخلاف 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی 20 میچز کھیلے گا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق سیریز کا ابتدائی ٹیسٹ میچ 5 سے 9 اگست تک اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں کھیلا جائے گا، سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 13 سے 17 اگست جبکہ تیسرا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 اگست تک ایجز باؤل ساؤتھمپٹن میں کھیلے جائیں گے۔

تین ٹی 20 میچز اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں 28، 30 اگست اور یکم ستمبر کھیلے جائیں گے۔

قومی ٹیم 29 جون سے ووسٹر شائر میں موجود ہے، جہاں قومی اسکواڈ میں شامل کرکٹرز 14 روزہ قرنطینہ میں وقت گزار رہے ہیں، قومی ٹیم 13 جولائی کو ڈربی شائر روانہ ہوگی جہاں سے یکم اگست کو مانچسٹر پہنچے گی۔

قومی ٹیم کے دورۂ انگلینڈ کا شیڈول مندرجہ ذیل ہے۔

چھ سے 12 جولائی: پریکٹس، انٹرا اسکواڈ میچز اور آرام، نیو روڈ

تیرہ جولائی: ڈربی شائر روانگی

پندرہ سے 30 جولائی: پریکٹس، انٹرا اسکواڈ میچز اور آرام، دی کاؤنٹی گراؤنڈ

یکم اگست: مانچسٹر روانگی

پانچ سے 9 اگست: پہلا ٹیسٹ میچ بمقام اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر

دس اگست: ساؤتھمپٹن روانگی

تیرہ سے 17 اگست: دوسرا ٹیسٹ میچ بمقام ایجز باؤل، ساؤتھمپٹن

اکیس سے 25 اگست: تیسرا ٹیسٹ میچ بمقام ایجز باؤل، ساؤتھمپٹن

چھبیس اگست: مانچسٹر روانگی

اٹھائیس اگست: پہلا ٹی 20 میچ بمقام اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر

تیس اگست: دوسرا ٹی 20 میچ بمقام اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر

یکم ستمبر: تیسرا ٹی 20 میچ بمقام اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر

دو ستمبر: لاہور روانگی

ENGLAND

Tabool ads will show in this div