کراچی میں بارش کےباعث مختلف حادثات میں 3افراد جاں بحق
لیاقت آباد میں کےالیکٹرک کا پول گر گیا
کراچی ميں تھوڑی دیر کی بارش کے باعث مختلف علاقوں میں حادثات کے دوران 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ابراہيم حيدری ميں گھر کی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ لياقت آباد ميں ديوار گرنے سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔
مختلف علاقوں ميں سڑکيں تالاب بن گئيں جبکہ گاڑياں اور موٹر سائيکليں بند ہوگئیں۔ لياقت آباد ميں کے اليکٹرک کا پول گرگيا۔
پی اينڈ ٹی کالونی ميں موٹر سائيکل والے پانی ميں چھپی اپنی سواری کو گھسيٹتے رہے۔ شاہراہ فيصل پر ايف ٹی سی بلڈنگ پر لگے سائن بورڈ کا کور گرگيا۔
کے ڈی اے میں ماضی کی طرح اس بار بھی چورنگی ڈوب گئی۔ شاہراہِ فيصل نرسری کے مقام پر گاڑياں پانی ميں ڈوبی نظر آرہی ہیں۔ گلشن اقبال اور ايف سی ايريا بھی متاثر ہوئے۔