وزیراعظم نے وینٹی لیٹرز کی تیاری کا افتتاح کر دیا

پہلی کھيپ این ڈی ایم اے کے حوالے

وزیراعظم عمران خان نے این آر ٹی سی میں وینٹی لیٹرز کی تیاری کا افتتاح کر دیا۔

اس موقع پر ملک میں تیار ہونے والے وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ این ڈی ایم اے کے حوالے کی گئی۔

ہری پور میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ وینٹی لیٹرز کی مقامی سطح پر تیاری اہم کامیابی ہے اور ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے حصول کے تمام منصوبوں میں تعاون کریں گے اور اپنے لوگوں کی فنی مہارت سے خود انحصاری کی منازل طے کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اب ہماری توجہ بڑے پیمانے پر شعبہ صحت میں اصلاحات پر ہوگی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن سے معیشت بحالی کی حکمت عملی کو سراہاجا رہا ہے اور کرونا پر قابو پانے کیلئے ہماری حکمت عملی کامیاب رہی ہے۔

وزیراعظم نے این آرٹی سی اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی تعریف بھی کی۔

IMRAN KHAN

VENTILATOR

Tabool ads will show in this div