پب جی گیم پرپابندی،ہائیکورٹ نےمعاملہ پی ٹی اےکوبھیج دیا

پی ٹی اےدرخواست گزارکوسن کرفیصلہ کریگی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پب جی گیم معطلی کیخلاف درخواست پی ٹی اے کو بھجوا دی ہے۔

پیر کواسلام آباد ہائی کورٹ میں شہری عبد الحسیب ناصر کی درخواست پر سماعت جسٹس عامر فاروق نے کی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس دئیے کہ پی ٹی اے قانون کو مدِنظررکھ کر درخواست پرتحریری فیصلہ کرے، پی ٹی اے درخواست منظوریا مسترد کرتےہوئےمتعلقہ قانون کا ذکرکرے۔

جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی اے کے وکیل سے استفسار کیا کہ پب جی کیا گیم ہے یا کوئی ویب سائٹ ہے؟ پی ٹی اے کے وکیل نے بتایا کہ یہ لنک ہے جس کو پی ٹی اے نےعارضی معطل کیا ہے۔

جسٹس عامر فاروق نے مزید استفسار کیا کہ اس میں ایسا کیا ہے جس کی وجہ سےآپ نےمعطل کیا۔ پی ٹی اے کے وکیل نے بتایا کہ لاہورپولیس نےپب جی گیم کیخلاف لیٹرلکھا، جس میں خودکشیوں کا ذکرکیاگیا،والدین کیجانب سےبھی ہمیں گیم بلاک کرنےکی درخواست دی گئی۔

جسٹس عامرفاروق نےمزید ریمارکس دئیے کہ پی ٹی اے نےجوکرنا ہےوہ قانون کے مطابق ہی کرنا ہے، پابندی لگانی ہےتولکھیں فلاں قانون کیخلاف ورزی میں لگائی ہے۔

عدالت نے یہ معاملہ پی ٹی اے کو بھجوا تے ہوئے درخواست نمٹا دی۔ پی ٹی اے کےوکیل نے بتایا کہ  8 جولائی بروز بدھ کو پی ٹی اے درخواست گزار کو سن کرفیصلہ کرے گا۔

PUBG

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div