معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا بھی کرونا وائرس میں مبتلا

انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا

معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا بھی کرونا میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی صحت سے متعلق آگاہ کیا۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نت تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ کرونا کی معمولی علامات ہيں۔ ہر قسم کی احتياطی دابير اختيار کر رہا ہوں۔

معاون خصوصی کے مطابق انہوں نے ڈاکٹرز کی ہدايت پر خود کو گھر پر ہی آئسوليٹ کرليا ہے۔ انہوں نے عوام سے دعاؤں کی اپیل بھی کی۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے اس موقع پر اپنی ٹیم کے حوصلے بھی بلند کیے۔

ZAFAR MIRZA

Tabool ads will show in this div