وزیراعلیٰ پنجاب کا بغیر پروٹوکول لاہور کا دورہ
ایس او پیزپرعملدرآمد کا معائنہ کیا

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بغیر پروٹوکول لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔
ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق دورہ بغیر شیڈول کے اچانک کیا گیا۔ عثمان بزدار نے خود گاڑی ڈرائیو کی اور ایس او پیز پر عملدرآمد کا معائنہ کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے گلبرگ، جیل روڈ، ماڈل ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں کرونا سے بچاؤ کے حکومتی اقدامات پر عمل درآمد کا جائزہ لیا، جب کہ دوران ڈیوٹی بعض پولیس اہل کارو ں کی جانب سے ماسک نہ پہننے پر برہمی کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ شہری کرونا سے محفوظ رہنے کیلئے حکومتی گائیڈ لائنز پر عمل کریں۔ ماسک پہننے کی پابندی پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائیگا۔