انگلش پریمیئر لیگ، لیور پول کو بدترین شکست

پریمیئر لیگ کا ٹائیٹل جیتنے کے بعد مانچسٹر سٹی کے ہاتھوں لیور پول کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق انگلش پریمیئر لیگ کی چیمپیئن لیور پول کو ٹائٹل جیتنے کے بعد اگلے ہی میچ میں مانچسٹر سٹی نے 4 - 0 سے ہرا دیا۔ انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل جیتتے ہی لیور پول کو نظر لگ گئی اور پہلا ہی میچ بری طرح ہاری۔
لیور پول کی ٹیم دفاعی لائن گول روکنے میں فاروڈ لائن گول کرنے میں ناکام رہی۔ لیور پول کی ٹیم پوائنٹس کی بنیاد پر پہلے ہی ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے۔ ٹیم میں شامل بڑے نام بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔
دوسری جانب اسپینش فٹبال لیگ میں ریال میڈرڈ کی ٹائٹل کی جانب پیش قدمی جاری ہے۔ ریال میڈرڈ نے گیتافے کو ایک صفر سے شکست دے دی۔
فاتح ٹیم کی جانب سے واحد گول سرجیو راموس نے کیا۔ ریال میڈرڈ 74 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، جب کہ بارسلونا 70 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ ریال میڈرڈ کو ٹائٹل جیتنے کے لئے آخری 5 میں سے 4 میچز جیتنا ہوں گے۔