پی ایس پی کارکن کے قتل میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

ایک ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے
Jul 04, 2020

کراچی ميں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پی ایس پی کارکن کے قتل میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق گرفتار ملزمان نے 2 جولائی کو لیاقت آباد نمبر 10 میں پی ایس اپی کارکن کو قتل کیا تھا، ملزمان میں سید نعیم حیدر عرف بڑا اور محمد دانش اقبال عرف ہکلہ شامل ہیں، ملزمان کا تیسرا ساتھی فرار ہوگیا۔

پولیس نے تھانہ شریف آباد میں پی ایس پی کے کارکن ے قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔

ترجمان رینجرز سندھ کا کہنا ہے کہ ملزم سید نعیم حیدر عرف بڑا کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، ملزم فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہا ہے۔

TARGET KILLER

Tabool ads will show in this div