مغوی ماہر امراض قلب ڈاکٹر مناف ڈھائی ماہ بعد اوتھل سے بازیاب

Nov 30, -0001

ویب ڈیسک:
کوئٹہ : ڈھائی ماہ قبل کوئٹہ سے اغوا ہونے والے ماہر امراض قلب  ڈاکٹر مناف ترین کو اوتھل سے بازیاب کرالیا گیا۔ پولیس کے مطابق اغوا کاروں نے ڈاکٹر مناف کی حوالگی کیلئے پانچ  کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر مناف ترین نے اہل خانہ کو ٹیلی فون پر بازیابی کی اطلاع دی، اور بتایا کہ انہیں اوتھل سے بازیاب کرایا گیا ہے، ڈی پی او لسبیلہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر مناف ترین کو علاج کیلئے کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔ ڈی پی او احمد نواز چیمہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر مناف معمولی زخمی ہیں، جس کے باعث انہیں کراچی منتقل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کہ ماہر امراض قلب ڈاکٹر مناف کو کوئٹہ کے علاقے پشین اسٹاپ سے اغوا کیا گیا تھا، ان کے اغوا کے خلاف بلوچستان بھر میں ڈاکٹروں کی ہڑتال اور او پی ڈیز کا بائیکاٹ جاری تھا۔ اغوا کیخلاف ڈاکٹروں نے مظاہرے بھی کیے۔ سماء

سے

بعد

levels

debates

hours

credibility

slap

Tabool ads will show in this div