پی ٹی آئی کےلوگ گندےکپڑےٹی وی پرنہ دھوئیں،شیخ رشید

فوج اس ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہے

شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگ گندےکپڑےٹی وی پرنہ دھوئیں،نہ ہم آخری چوائس ہیں اور نہ ہم مائنس ون ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کہتا تھاکہ نوازشریف کو جانےدو،مجھےمعلوم تھا کہ وہ چلاجائےگا۔

ہفتےکووزيرريلويز شيخ رشيد احمد نےريلوے ہيڈ کوارٹرز لاہور ميں پريس کانفرنس کرتےہوئےکہا کہ يہ سال ريلوے کی ترقی کا سال ہے،ريلوے ايک دفعہ پھرزندہ ہونےجارہی ہے،اوپن ميرٹ پرڈيڑھ لاکھ لوگوں کو بھرتی کريں گے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ تمام لوگوں کو ميرٹ کی بنياد پررکھا جائے گا،کوشش ہوگی کہ کوئی مزدور بےروزگارنہ ہو۔

سیاسی صورتحال پر شيخ رشيد نے کہا کہ ميں يہ نہيں کہوں گا کہ ہم آخری چوائس ہيں،نہ ہم آخری چوائس ہيں نہ ہم مائنس ون ہيں،مائنس ہوا تو پھرمائنس تھری ہوگا۔

شيخ رشيد نےمزید کہا کہ پی ٹی آئی والوں سےگزارش ہےکہ اپنےگندے کپڑےٹی وی پرنہ دھوئيں۔

شيخ رشيد نے دعویٰ کیا کہ اپوزيشن عمران خان کا کچھ نہيں بگاڑسکتی،اپوزيشن کيسز ميں رنگے ہاتھوں پکڑی گئی ہے،اتنے کيسز ہيں کہ اپوزيشن کی جان نہيں چھوٹ سکتی،نوازشريف کے جانے سے کيا فرق پڑگيا۔

shaikh rasheed ahmed

Tabool ads will show in this div