پب جی گیم پرعارضی پابندی سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج

وقارذکاء نےدعویٰ کیاکہ کھیل پرپابندی لگانے سےای سپورٹس بزنس پراثرپڑےگا

وقارذکاء نے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کی جانب سے آن لائن گیم پب جی پرعارضی پابندی کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔ وقارذکاء نے اپنی درخواست میں موقف اختیارکیا کہ پب جی دنیا بھرکے نوجوانوں کیلئے مقبول ، سستی اور آسانی سے دستیاب تفریحی سرگرمی ہے،بہت سے کھلاڑی اپنے گیم پلے کی ویڈیوزاپ لوڈ کرکے رقم بھی کماتے ہیں  جبکہ مسابقتی کھلاڑی بین الاقوامی گیمنگ مقابلوں میں حصہ لے کر پاکستان کی نمائندگی کرتے ہیں۔ پب جی کے حوالے سے متعدد شکایات موصول ہونے کے بعد پی ٹی اے نے یکم جون کو یہ پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کھیل نشے جیسا، وقت کا ضیاع ہے اور بچوں کی جسمانی ونفسیاتی صحت پرشدید منفی اثرڈالتا ہے

PUBG

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div