کراچی:پی ٹی آئی کےاراکین اسمبلی کالوڈ شیڈنگ کےخلاف دھرنےکااعلان
کراچی میں لوڈ شیڈنگ کے باعث شہریوں کی پریشان کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ٹی آئی کے اراکین سندھ اسمبلی نے کےالیکٹرک کے خلاف دھرنے کا اعلان کردیا ہے۔
پی آٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی راجا اظہر نے بتایا کہ 6 جولائی کو کےالیکٹرک کے دفتر کے باہر پی ٹی آئی اراکین سندھ اسمبلی کے ہمراہ دھرنا دیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ کراچی کےعوام نے منتخب کیا ہے،عوام کو مصیبت میں نہیں چھوڑسکتے۔
رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے زور دے کرکہا کہ کےالیکٹرک کی ذمہ داری ہے کراچی کےعوام کو بجلی فراہم کرے، کےالیکٹرک نےٹیرف بڑھاکر عوام کو مزید اذیت میں ڈال دیا۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ کےالیکٹرک غیر اعلانی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بند کرے۔
کےالیکٹرک کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ،شہری پریشان
واضح رہے کہ کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ کينپ سے 60 میگا واٹ بجلی کی فراہمی رک جانے کے باعث ترسیلی نظام میں خلل واقع ہوا ہے۔ شہرکےبيشترعلاقوں ميں لوڈشيڈنگ کادورانيہ 7 گھنٹےسےبھی زيادہ بڑھادياگيا۔
اس کےعلاوہ جمعہ کوگورنرہاؤس کراچی ميں بجلی کی فراہمی کےحوالے سے اجلاس ہوا جس ميں وفاقی وزيرعمرايوب نے ويڈيولنک کے ذريعے شرکت کی ۔گورنرسندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھاکہ غيراعلانيہ لوڈشيڈنگ کاسلسلہ ختم ہوناچاہيے۔عمرایوب نےبتايا کہ کےالیکٹرک کو800میگاواٹ تک بجلی فراہم کی جارہی ہےجبکہ کے الیکٹرک کوفرنس آئل کی فراہمی میں بھی کوئی کمی نہیں آئی ہے۔ اجلاس میں سی ای او کےالیکٹرک اورمنتخب نمائندوں نے بھی شرکت کی۔