دورہ انگلینڈ:پاکستانی ٹیم کےمزید6کھلاڑی مانچسٹر پہنچ گئے

قومی کرکٹ ٹیم کے مزید 6 کھلاڑی دورہ انگلینڈ کیلئے مانچسٹر پہنچ گئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیا ونگ سے جاری اطلاعات کے مطابق 6 قومی کھلاڑیوں پر مشتمل دوسرا گروپ بھی انگلینڈ پہنچ گیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم آج 4 جولائی کو ووسٹر میں آرام کرے گی، جب کہ کل 5 جولائی اتوار سے پہلا 2 روزہ انٹر اسکواڈ پریکٹس میچ کھیلے گی ۔
The second group of Pakistan cricketers reaches England.#ENGvPAK pic.twitter.com/CrUZMwW7E0
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 3, 2020
روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں قومی ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کے بعد کے لمحات تکلیف دہ تھے۔ دوسرا کرونا وائرس ٹیسٹ منفی آنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے اس بارے میں اپنے والدین کو سب سے پہلے مطلع کیا جو کافی پریشان تھے۔
کھلاڑی جمعہ کے روز لاہور سے مانچسٹر پہنچے۔ انگلینڈ پہنچنے والے ان 6 کھلاڑیوں کے 2 مرتبہ منفی ٹیسٹ آئے، جس کے بعد انہیں روانہ کیا گیا۔
انگلینڈ پہنچنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم ووسٹر میں بائیو سیکور ماحول میں رہائش پذیر ہے ، اس دوران قومی اسکواڈ نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیئے بھرپور تیاریاں جاری رکھی ہو ئی ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے 4 روز ٹریننگ کی۔ اس دوران انہوں نے جہاں فزیکل اور فیلڈنگ کی ٹریننگ پر فوکس کیا وہاں نیٹ پر بولنگ اور بیٹنگ کی بھی بھرپور مشقیں کیں۔
Head coach and chief selector @captainmisbahpk talks about Pakistan team’s return to training.#PAKvENG pic.twitter.com/LztK8FS7W9
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 4, 2020
کرکٹرز میں محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد رضوان، وہاب ریاض، فخر زمان اور شاداب خان شامل ہیں۔انگلینڈ پہنچنے والے 6 کرکٹرز کوویڈ 19 ٹیسٹ کے رزلٹ آنے کے بعد ٹیم کے ہمراہ ٹریننگ کرنے کے اہل ہو جائیں گے ۔
واضح رہے کہ محمد حفیظ، وہاب ریاض، شاداب خان، فخر زمان، محمد رضوان اور محمد حسنین گزشتہ روز جمعہ 3 جولائی کو ووسٹر پہنچے تھے ۔