کراچی:کےالیکٹرک کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ،شہری پریشان
کراچی ميں بجلی کی لوڈشيڈنگ سے عوام پریشان ہیں۔ جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب کراچی کے ضلع غربی کے علاقے پاک کالونی اور اطراف کے علاقوں کے رہائشی کے الیکٹرک کی بدترین لوڈشیڈنگ کے باعث گھروں سے باہر نکل آئےاور سڑک پرڈيرے جماليے۔
کراچی میں کے الیکٹرک نے دن بھر بجلی کی لوڈشیڈنگ کے بعد رات میں بھی شہریوں کا جینا دوبھر کردیا ہے۔ بیشترعلاقوں کی طرح پاک کالونی میں بھی بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں نے سڑک کو اپنا بستر بنالیا۔ان علاقوں میں 8 سے 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔مينٹيننس کے نام پر کئی کئی گھنٹے بجلی بند کی جارہی ہے۔ شہریوں نے حکومت سے کے الیکٹرک کو ختم کر کے بجلی فراہمی کا نظام اپنے ہاتھ میں لینے کا مطالبہ کيا ہے۔
کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ کينپ سے 60 میگا واٹ بجلی کی فراہمی رک جانے کے باعث ترسیلی نظام میں خلل واقع ہوا ہے۔ شہرکےبيشترعلاقوں ميں لوڈشيڈنگ کادورانيہ 7 گھنٹےسےبھی زيادہ بڑھادياگيا۔
اس کےعلاوہ جمعہ کوگورنرہاؤس کراچی ميں بجلی کی فراہمی کےحوالے سے اجلاس ہوا جس ميں وفاقی وزيرعمرايوب نے ويڈيولنک کے ذريعے شرکت کی ۔گورنرسندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھاکہ غيراعلانيہ لوڈشيڈنگ کاسلسلہ ختم ہوناچاہيے۔عمرایوب نےبتايا کہ کےالیکٹرک کو800میگاواٹ تک بجلی فراہم کی جارہی ہےجبکہ کے الیکٹرک کوفرنس آئل کی فراہمی میں بھی کوئی کمی نہیں آئی ہے۔ اجلاس میں سی ای او کےالیکٹرک اورمنتخب نمائندوں نے بھی شرکت کی۔