صبح9بجے کی ہیڈلائنز:حکومت نےکراچی والوں پربجلی گرادی،جولائی سےبل زیادہ آئینگے

عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی منظر عام پر لانے کا فیصلہ
Jul 04, 2020

ذیل میں 4 جولائی صبح 9 بجے کی ہیڈلائنز آپ کی سہولت کیلئے دی گئی ہیں۔

حکومت نے مہنگائی اور گرمی کے ستائے کراچی کے عوام پر بجلی گرا دی ۔ کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کا فيصلہ ۔ جولائی سے بل زيادہ آئيں گے ۔ فی يونٹ دو روپے اناسی پيسے تک اضافہ کيا جائے گا ۔ اقتصادی رابطہ کميٹی نے منظوری دے دی

وزيراعظم عمران خان کی زيرصدارت قومی سلامتی سے متعلق اہم اجلاس ۔ تینوں مسلح افواج کے سربراہان ۔ ڈی جی آئی ایس آئی کی شرکت ۔ پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات پر یقین رکھتا ہے۔ ملکی خود مختاری کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا۔ اعلاميہ جاری ۔ اجلاس ميں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار ۔ اسٹاک ایکسچینج حملہ ناکام بنانے پر سيکيورٹی اہلکاروں کو شاباش

سندھ حکومت نےعزیر بلوچ ۔ نثار مورائی اور سانحہ بلديہ ٹاؤن کي جے آئی ٹی منظرعام پر لانے کا اعلان کرديا ۔ مرتضیٰ وہاب کي پريس کانفرنس ۔ کہا ۔ علی زیدی کو چیلنج کرتا ہوں کہ جے آئی ٹی میں پیپلزپارٹی قیادت کا ذکر بتائیں ۔علی زیدی نے اسمبلی میں جھوٹ بولا۔۔ ان سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہیں ۔ علی زیدی کا پی آئی اے سے کیا تعلق ہے

ویڈیو اسکینڈل میں‌ ملوث جج ارشد ملک کوعہدے سے برطرف کر دیا گیا ۔۔ چيف جسٹس لاہور ہائيکورٹ کی سربراہی ميں انتظامی کمیٹی نے منظوری دے دی ۔۔ارشد ملک نے العزيزيہ ريفرنس ميں ۔۔۔ نوازشريف کو سات سال کی سزا سنائی تھی ۔۔

کراچي والو! بارش کا مزہ لينے کی تياری پکڑ لو ۔۔ چھ جولائی سے ابر رحمت برسے گا ۔۔۔ سات جولائی کو موسلا دھار بارش ہوگی ۔۔ محکمہ موسميات نے سندھ بھر ميں مون سون کا طاقتور سسٹم داخل ہونے کی پيشگوئی کردی ۔۔ حیدرآباد ۔ بدین اور ٹھٹہ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

ايبٹ آباد۔۔۔ حويلياں اور گردونواح ميں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ۔۔ گرمی کا زور ٹوٹ گيا۔۔۔محکمہ موسميات کے مطابق بارش کاسلسلہ وقفے وقفے سے دوروز تک جاری رہے گا

samaaheadline

Tabool ads will show in this div