کیاآپ جانتے ہیں قائداعظم نے یکم جولائی 1948 کوکیاکہاتھا؟
سٹیزن آرکائیو آف پاکستان نےیکم جولائی 1948 کو اسٹیٹ بینک کے افتتاح کے موقع پرلی جانے والی قائداعظم محمد علی جناح اور فاطمہ جناح کی ایک تصویر شیئرکی ہے۔
انسٹاگرام اور ٹویٹر پر سی اے پی کی جانب سے کی جانے والی پوسٹ میں بانی پاکستان کو افتتاحی خطاب کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے،
اسٹیٹ بینک آف پاکستان آرڈر 1948 کے ذریعہ ، بینک کو جاری کیے جانے والے نوٹوں کو منظم کرنے اور معاشی استحکام کیلئے ذخائر رکھناتھا ، اور سب سے بڑھ کر ملک میں کریڈٹ اور کرنسی کا نظام چلانا بینک کی ذمہ داری تھی۔
بینک کی ویب سائٹ کے مطابق ، اسٹیٹ بینک کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان ایکٹ 1956 کے تحت مربوط کیا گیا ہے ، جو بینک کو ملک کے مرکزی بینک کی حیثیت سے کام کرنے کا اختیار فراہم کرتا ہے۔
اسٹیٹ بینک ایکٹ ، بینک کو پاکستان کے مانیٹری اور کریڈٹ سسٹم کو ریگولیٹ کرنے اور نمو کو ملک کے پیداواری وسائل کے مالیاتی استحکام اور بھرپور استعمال کے تحفظ کے لئے بہترین قومی مفاد میں فروغ دینے کا حکم دیتا ہے۔