اٹک:کنویں کی صفائی کےدوران گیس سے 6افرادجاں بحق
دم گھٹ کر مرنے والوں میں 3 سگے بھائی بھی شامل
اٹک کےعلاقہ معیار میں کنواں کی صفائی کے دوران گیس بھرجانے کی وجہ سے 6 افراد دم گھٹنےسےجان بحق ہوگئے۔
جمعہ کو اٹک میں ہونے والا یہ واقعہ تھانہ ظاہرکی حدود میں پیش آیا جہاں کنويں کی صفائی کےلیے تين سگے بھائی اترےمگردرمیان میں پہنچ کربےہوش ہوگئے۔
نوجوانوں کو باہرنکالنےکےلیےخاندان کے تين اور نوجوان گئےمگرواپس نہ آئے جس کے بعد پورا گاؤں وہاں جمع ہوگیا۔
اطلاع ملنے پرریسکیو ٹیم موقع پرپہنچی اور2گھنٹےآپریشن کےبعد6 لاشیں نکال کراسپتال منتقل کردیں۔
ڈپٹی کمشنر اورڈی پی اواٹک بھی موقع پرپہنچ گئےاورمتاثرہ خاندان کو تسلی دیتےہوئے ہمدردی کا اظہارکیا۔
ATTOCK
تبولا
Tabool ads will show in this div