تعلیمی سرگرمیوں اورامتحانات کی خبروں پرایچ ای سی کی وضاحت

ایف آئی اے سائبر کرائم سے رابطہ

ہائیرایجوکیشن کمیشن نے واضح کردیا ہے کہ آن لائن کلاسز، امتحانات ملتوی ہونے اور جامعات کھلنے سےمتعلق جھوٹی خبریں پھیلائی جارہی ہیں، شہری ہائرایجوکیشن کمیشن کے جعلی ٹویٹراکاؤنٹ پر بھروسہ نہ کریں۔چیئرمین ایچ ای سی نے صاف کہہ دیا ہے کہ صرف ویب سائٹ پرجاری معلومات پر بھروسہ کریں اور اس حوالے سےایف آئی اے سائبر کرائم سے رابطہ بھی کرلیا گیا ہے۔

ایچ ای سی نے واضح کردیا ہے کہ آن لائن کلاسز،امتحانات ملتوی ہونے یا جامعات کھلنے سے متعلق افواہوں پر کان نہ دھریں اور جھوٹی خبروں سے ہوشیار رہیں۔ ایچ ای سی کےجعلی ٹویٹراکاؤنٹ بنا کر ڈیجیٹل فراڈیے سرگرم ہیں۔

چیئرمین ایچ ای سی طارق بنوری نے بتایا کہ فراڈ میں ملوث افراد نوٹیفیکیشن کی تصویر بنا لیتے ہیں اور اس کے اوپر فوٹو شاپ سے ایچ ای سی کا نام ڈال لیتے ہیں،لوگوں کو گمراہ نہیں ہونا چاہئے اور ایچ ای سی کی ویب سائٹ پر بھروسا کرنا چاہئے۔

ایچ ای سی سربراہ کے مطابق ڈس انفارمیشن پھیلا کر لوگوں کیلئے شدید پریشانی کا باعث بننے والے فراڈیوں کیخلاف ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کو تحریری شکایت کردی گئی، جس پر کارروائی بھی جلد متوقع ہے۔

hec

Tabool ads will show in this div