انگلینڈ کی کنڈیشنز بولرز کیلئے مددگار ہیں، وقار یونس
انگلينڈ کيخلاف سيريز کيلئے قومی کھلاڑيوں کی تيارياں جاری ہيں، بولنگ کوچ وقار يونس کا کہنا ہے کہ کنڈيشنز بولرز کيلئے مددگار ہيں، لڑکے محنت کررہے ہيں۔
قومی کرکٹ ٹیم کھلاڑیوں کا ووسٹر شائر ميں پريکٹس کا آج دوسرا روز تھا، انگلينڈ کی کنڈيشنز ميں بولرز کی بھرپور مشقيں جاری ہیں، محمد عباس، نسيم شاہ، شاہين آفريدی، سہيل خان نے ٹريننگ سيشن ميں حصہ لیا۔
Some sight that! Promising pacer @iMusaKhan being tutored by one of the all-time fast bowling greats @waqyounis99 the current bowling coach at Worcester. pic.twitter.com/fiGqQOjOiR
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 2, 2020
سہیل خان کا کہنا ہے کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہورہے ہیں، کوچنگ اسٹاف زبردست تیاری کروا رہے ہیں۔
شاہين شاہ آفريدی نے کہا کہ کافی عرصے بعد نيٹ ميں پريکٹس کررہے ہيں، اچھا لگ رہا ہے۔

فاسٹ بولر نسيم شاہ اپنے پہلے دورۂ انگلینڈ پر پرجوش ہیں، کہتے ہيں کہ انجوائے کررہا ہوں، ڈیوک بال کو پسینے سے شائن کررہے ہیں، بولنگ کوچ وقار یونس کنڈیشنز کے مطابق گیند شائن کرنے کے طریقے بتارہے ہیں۔
آئی سی سی نے کرکٹرز پر تھوک سے گیند شائن کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔
? Practice session at Worcestershire. pic.twitter.com/foDgsoTsOn
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 2, 2020
بولنگ کوچ وقاريونس بھی بولرز کی تياريوں سے مطمئن ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سيشن اچھا تھا، لڑکے دن بہ دن بہتر ہوں گے، کنڈيشنز بولرز کيلئے مددگار ہيں۔
ٹريننگ سيشن ميں سرفراز احمد نے وکٹ کيپنگ کی مشقيں کیں، بيٹنگ کوچ يونس خان نے بلے بازوں کو ليکچر بھی ديا۔