اسلام آباد، بااثر مسلح افراد کا پولیس اہلکاروں پر تشدد

مقدمہ درج، چار ملزمان گرفتار
Jul 02, 2020
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/07/Torture-On-Police-Isb-Pkg-02-07.mp4"][/video]

اسلام آباد میں ناکے پر روکنے پر شہری بپھر گیا۔ مسلح ساتھی بلوا کر پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنادیا۔ متاثرہ اہلکار کی استعفیٰ دینے کی دھمکی پر مقدمہ درج کرکے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

وفاقی دارالحکومت کے آبپارہ چوک میں ناکے پر روکنا پولیس اہلکاروں کا جرم بن گیا۔ جس شخص کو روکا گیا اس نے پہلے بد تمیزی کی اور ساتھ ہی فون کر کے 14 مسلح افراد کو بلا لیا۔ جنہوں نے پہنچتے ہی پولیس اہلکاروں پر لوہے کے راڈوں سے تشدد شروع کر دیا۔

متاثرہ پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ ملزمان کتنے بھی با اثر ہوں، اب یا تو انصاف ہوگا یا پھر نوکری چھوڑ دوں گا۔

اہلکار نے کہا کہ اگر تمام ملزمان گرفتار نہ ہوئے تو نوکری چھوڑ دوں گا۔ رزق دینے والا اللہ پاک کی ذات ہے۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کا مقدمہ تھانہ آبپارہ میں درج کرکے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

Tabool ads will show in this div