پاک افغانستان کےمابین تجارتی حجم5ارب ڈالرتک بڑھانےپراتفاق

اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد: پاکستان اور افغانستان نے 2015 تک باہمی تجارت کاحجم 5 ارب ڈالر تک لے جانے پراتفاق کیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے وزیراعظم کے دورہ افغانستان کا اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کے دورہ افغانستان میں  پاک افغان قیادت نے دوطرفہ تعلقات پر گہری مشاورت کی۔ ملاقات میں افغان امن مفاہمتی عمل اوراتحادی افواج کے افغانستان سے انخلاء کے بعد کی صورت حال اور  2014 کا منظر نامہ زیرغوررہا۔

دونوں رہ نماؤں نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ افغانستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے۔ ملاقات میں ترکمانستان، افغانستان،پاکستان اور بھارت گیس پائپ لائن منصوبے کو بھی آگے بڑھانے پر اتفاق کیاگیا ، دورہ افغانستان میں وزیراعظم نوازشریف نے افغان عوام کی سماجی و اقتصادی ترقی کیلیے  50 کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کیا۔ سماء

mehndi

female

green

weekly

fiction

Film

Tabool ads will show in this div