شنگھائی اوپن ٹینس : ٹاپ اسٹارز کی کامیابیوں کا سفر جاری

Master Tennis Pkg 16-10 SHiRaZ

شنگھائی : شنگھائی ماسٹرز ٹینس ایونٹ میں ٹاپ اسٹارز کی کامیابیوں کا سفر جاری ہے، عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ، رافیل نڈال اور اینڈی مرے نے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔

شنگھائی میں دنیائے ٹینس کے ٹاپ اسٹار ایکشن میں ہیں، ماسٹر ٹینس ایونٹ کے مینز سنگل کیٹیگری میں عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ اسپین کے فلکیانو لوپیز کو اسٹریٹ سیٹ میں شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

برطانیہ کے اینڈی مرے نے امریکا کے جون ازنر کو سخت مقابلے کے بعد

7-6، 4-6 اور 4-6 سے ہراکر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

اسپین کے رافیل نڈال نے کینیڈا کے  ملوس راؤنک کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد 3-6 اور 6-7 سے مات دی۔

جاپان کے کی نیشکوری سے جنوبی افریقا کے کیون اینڈرسن ہار گئے، نیشکوری کی جیت کا اسکور 6-7 اور 6-7  رہا، جاپانی کھلاڑی نے بھی کوارٹر فائنل کی سیٹ پکی کرلی۔ سماء

ENGLAND

CHINA

RAFAEL NADAL

Feliciano Lopez

Shanghai Open Tennis

Andy Murry

Tabool ads will show in this div