تھرپارکر:آسمانی بجلی گرنےسے3افراد جان سےچلےگئے

باضابطہ حکمنامہ جاری

سندھ حکومت نےوفاقی ودہولڈنگ ٹیکس جمع نہ کرنے کا باضابطہ حکم نامہ جاری کرديا ہے۔

محکمہ ایکسائزسندھ نے کمشنران لینڈرریونیو کو خط کے ذريعے آگاہ کرديا ہے۔ یکم جولائی سےسندھ حکومت نے وفاق کیلئےودہولڈنگ ٹیکس جمع نہ کرنےکااعلان کیا ہے۔

اس سلسلے میں ڈائریکٹرآف ایکسائزسندھ نےایف بی آر ان لینڈ رینونیو کو آگاہ کردیا ہے۔ سندھ محکمہ ایکسائزگاڑی کی خریداری پر بھی اِنکم ٹیکس وصول نہیں کرےگا۔ ٹیکس کی عدم وصولی سے ایف بی آر کی ٹیکس وصولوں پر منفی اثرات ہونگے۔واضح رہے کہ سندھ محکمہ ایکسائز سیکشن 234 کے تحت گاڑیوں کی سالانہ موٹر وہیکل ٹیکس پر بھی وود ہولڈنگ ٹیکس وصول نہیں کرے گا۔محکمہ ایکسائز سندھ اب سالانہ روڈ ٹیکس کی مد میں ٹیکس وصول نہیں کرے گا۔

ماہر ٹیکس امور زیشان مرچنٹ کا کہنا ہے کہ عوام سے ٹیکس وصولی کے بعد سندھ حکومت وفاق کو جمع کراتا ہے یا نہیں،اس کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے،جب بھی ٹیکس کی ایف بی آرسےتصدیق کی جائےتو گاڑیوں پر ٹیکس کی ادائیگی بہت ہی کم تصدیق ہوتی ہے۔

Tabool ads will show in this div