ویڈیو: کرونا وائرس کسی میں امتیاز نہیں کرتا، سلمان احمد
اب تک 56 قریبی دوست اور خاندان کے افراد متاثر ہوچکے
معروف گلوکار سلمان احمد نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ کرونا وائرس کسی میں امتیاز نہیں کرتا بلکہ بلا تفریق صنف، عمر اور کلاس لوگوں کو متاثر کرتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک ان کے قریبی دوست اور خاندان کے 56 افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں، لوگوں کو احتیاط کرتے ہوئے ضروری تدابیر اختیار کرنی چاہئیں۔