بلوچستان کا ترقیاتی بجٹ عدالت میں چیلنج کردیا گیا
اپوزیشن جماعتیں پی ایس ڈی پی کیخلاف عدالت پہنچ گئیں
بلوچستان کی اپوزیشن جماعتوں نے نئے مالی سال کے پی ایس ڈی پی کو عدالت میں چیلنج کردیا۔
بلوچستان اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن نے پی ایس ڈی پی (ترقیاتی بجٹ) کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ اپوزیشن نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ حکومت نے پی ایس ڈی پی میں پلاننگ کمیشن کی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کی اور اپوزیشن کے حلقوں کو نظر انداز کیا۔
بلوچستان ہائیکورٹ میں آئینی درخواست بی این پی مینگل، پشتونخوا میپ، جمعیت اور سابق وزیراعلیٰ نواب اسلم رئیسانی کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔
ہائی کورٹ نے آئینی درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے پی ایس ڈی پی سے متعلق تفصیلات طلب کرلیں جبکہ فریقین کو نوٹسز بھی جاری کردیئے، کیس کی باقاعدہ سماعت 13 جولائی کو ہوگی۔