مظفر گڑھ: دریائے چناب میں میٹرک کے 4طالبعلم ڈوب گئے
لڑکوں کی عمریں 15 سے 18 سال کے درمیان ہیں
مظفر گڑھ میں دریائے چناب میں نہاتے ہوئے میٹرک کے 4 طالب علم ڈوب گئے، جن کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا، لڑکوں کی عمریں 15 سے 18 سال کے درمیان ہیں۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر محمد ارشاد الحق کے مطابق مظفرگڑھ کے علاقے شہر سلطان کے قریب دریائے چناب میں نہاتے ہوئے میٹرک کے 4 طالب علم ڈوب گئے، لڑکوں کی عمریں 15 سے 18 سال کے درمیان ہیں۔
حکام کے مطابق لڑکوں کے ڈوبنے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی واٹر سرچ ٹیم اور ایمبولینس موقع پر پہنچ گئیں اور تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔