فیصل واؤڈاکےخلاف نااہلی کی درخواست،جلدسماعت کےلیےایک اوردرخواست دائر

میاں فیصل ایڈووکیٹ کی طرف سےدرخواست جمع

دوہری شہریت چھپانے کے معاملے پر وفاقی وزیر فیصل واؤڈا کےخلاف نااہلی کی درخواست کی جلد سماعت کے لیے ایک اور درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کردی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بیرسٹرجہانگیر جدون نے درخواست گزارمیاں فیصل ایڈووکیٹ کی طرف سے درخواست جمع کرائی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ فیصل واؤڈا کودوہری شہریت چھپانے پر نااہل قرار دینے کی درخواست زیرسماعت ہے جس کی گزشتہ سماعت 29 جنوری 2020 کو ہوئی،فیصل واؤڈا نےغیرقانونی طور پر پبلک آفس سنبھال رکھا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ فیصل واؤڈا نے ابھی تک نااہلی درخواست پراپنا جواب عدالت میں جمع نہیں کرایا، فریقین جان بوجھ کر معاملے کو طول دینا چاہتے ہیں،فیصل واؤڈا نے الیکشن کمیشن میں دوہری شہریت پر جھوٹا حلف نامہ جمع کرایا،جنوری 2020 کے بعد سے کیس کو سماعت کے لیے مقرر نہیں کیا گیا، انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے درخواست جلد سماعت کے لیے مقرر کی جائے۔

Faisal Wavda

Tabool ads will show in this div