ائیرلفٹ نےآن لائن گروسری سروس متعارف کروادی

لاہور میں گروسری کے لیے ایپ کا آغاز

ملک میں جاری موجودہ کرونا وائرس کی صورتحال کے باعث ائیرلفٹ نے مسافروں کے لے جانے والی سروس بند کی ہوئی ہے تاہم سرمایہ کاروں کی جانب سے 1کروڑ ڈالر ملنےکےبعد ائیرلفٹ نے گروسری کے لئے ایپلیکیشن متعارف کروادی ہے۔

بدھ کو ائیرلفٹ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ لاہور میں گروسری کے لیے ایپ کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس کے بعد دوسرے مرحلے میں کراچی میں بھی یہ ایپلیکشن اپنا کام شروع کرے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کریم کمپنی نے بھی مسافروں کو لے جانے کی سروس بند ہونے کی وجہ سے سامان لے جانے کی سروس شروع کی ہوئی ہے۔ آن لائن ٹیکسی سروس کریم کی ’’سپر ایپ‘‘ایک ملٹی سروس پلیٹ فارم ہے۔

سپر ایپ کے ذریعے آپ سواری بک کروا سکتے ہیں، کھانا آرڈر کرسکتے ہیں، روزمرہ سامان کی فراہمی کرسکتے ہیں، خریداری کرسکتے ہیں یا اپنے موبائل فون پر کریڈٹ بھی ڈلوا سکتے ہیں۔ یہ سروس جون کے آخر سے تمام صارفین اور کپتانوں کو دستیاب ہوں گی۔

AIRLIFT

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div