وزیراعظم نے کسان پیکیج کی بحالی کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیدیا

PM Farmers Package Isb Pkg 15-09

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے کسان پیکیج کی بحالی کو خوش آئند قرار دیا ہے، کہتے ہیں کسان پیکیج پر سیاسی اور علاقائی تعصب سے بالاتر ہوکر عملدرآمد ہوگا۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ 341 ارب روپے کا پیکیج ملک بھر کے کسانوں کیلئے سود مند ثابت ہوگا، خصوصاً چھوٹے کسانوں کو اس سے فائدہ ہوگا، کسانوں کو آسان شرائط اور  رعایتی نرخوں پر زرعی قرضے ملیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ چاول اور کپاس کے کاشتکاووں کو معاوضے کی ادائیگی ہو سکے گی، کسان پیکیج ملک بھر کے کسانوں کیلئے ہے، پیکیج پر علاقائی اور سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر عمل کیا جائے گا۔ سماء

PM

ECP

Bye Election

Kissan Package

Farmers Package

Tabool ads will show in this div