غلام سرورکوعہدےسےہٹانےکی درخواست خارج،اسلام آبادہائیکورٹ

تفصیلی حکم نامہ جاری
فوٹو: آن لائن

اسلام آباد ہائیکورٹ نےوفاقی وزیرہوا بازی غلام سرورکوعہدے سے ہٹانےکی درخواست کےقابل سماعت نہ ہونے پر خارج کردی۔

بدھ کواسلام آباد ہائیکورٹ کےچیف جسٹس اطہرمن اللہ نےوفاقی وزیر کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست  پرسماعت کی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نےوزير ہوابازی غلام سرور کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست خارج کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہری کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے ریمارکس دئیے کہ وفاقی وزیرکابینہ اوروزیراعظم کو جوابدہ ہیں،وزیراعظم اور کابینہ یقینا وفاقی وزیر کے بیان سے آگاہ ہوں گے،ممکن نہیں کہ وزیراعظم اور کابینہ غلام سرور کے بیان کو نظرانداز کریں گے۔

اس سے قبل درخواست گزار کے وکیل طارق اسد نےدلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ 262 پائلٹس سے متعلق غلام سرور نےغیرذمہ دارانہ بیان دیا،پی آئی اے کی پروازوں پر یورپ میں 6 ماہ کی پابندی عائد ہوگئی،وزیر کو چاہئے تھا کہ کسی کی ڈگری جعلی تھی توخفیہ کارروائی کرتے۔

وکیل درخواست گزار نے یہ بھی کہا کہ غلام سرور کی غیرذمہ دارانہ بیان بازی سے ملک کی جگ ہنسائی ہوئی۔

Ghulam Sarwar

Tabool ads will show in this div