قومی کرکٹ ٹیم کی ووسٹرشائر میں ٹریننگ جاری

پاکستان کرکٹ ٹیم نے کرونا وائرس ٹیسٹ منفی آنے کے بعد انگلینڈ کے میدانوں میں ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ اور ٹی 20 سیریز کے لئے ووسٹر شائر میں بیٹنگ، بالنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔
Pakistan team training session at Worcestershire. pic.twitter.com/C60qrQl4oe
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 30, 2020
پاکستان کرکٹ ٹیم کے میڈیا ونگ سے جاری اطلاعات کے مطابق نیٹ پریکٹس کے دوران بالنگ کوچ وقار یونس بالرز کے ہمراہ دکھائی دیئے۔ انہوں نے کھلاڑیوں کو مشورے بھی دیئے۔
بیٹنگ کوچ یونس خان کا کہنا تھا کہ ٹیم کے ساتھ دوبارہ جڑنے پر اچھا لگ رہا ہے، امید ہے کہ ٹیم اچھا کھیل پیش کرے گی، نوجوان کھلاڑیوں سمیت پوری ٹیم سے بہت امیدیں ہیں۔ ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا کہ میدان میں واپسی پر سب کھلاڑی پرجوش ہیں۔
Pakistan team training session at Worcestershire. pic.twitter.com/HR4MisRLwF
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 30, 2020
قومی ٹیم کے بیٹسمین شان مسعود نے کہا کہ یہ آغاز ہے، خواہش ہے کہ دورہ انگلینڈ ہمارے لیے اچھا ہو۔ پی ایس ایل کے بعد اب 3ماہ بعد کھیل رہے ہیں۔