بغیرعلامات کنفرم مریض کیلئےڈبل منفی ٹیسٹ کی شرط ختم،محکمہ صحت پنجاب

مہنگےپی سی آرٹیسٹ کوروکناہے
Jul 01, 2020

محکمہ صحت پنجاب نے بغیرعلامات والےکنفرم مریضوں کے ليے ڈبل منفی ٹیسٹ کرانے کی شرط ختم کردی ہے، اسپتال میں 10 دن تک علامات نہ ہونے پر مريض کو ڈسچارج کردیا جائے گا۔گھروں ميں موجود ایسےمریض 10 روز تک آئسولیشن بھی ختم کرسکتے ہیں ۔

محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیرپنجاب نے کرونا کے کنفرم مریضوں کو ڈسچارج اور ہوم آئسولیشن ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔علامات والے مریضوں کو 10 دن داخل رکھنے کے بعد مزید 3 دن معائنہ کیا جائے گا،مزید علامات نہ ہونے پرآئسولیشن ختم کرکےڈسچارج کردیاجائے گا۔

کرونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ نے نئے ایس او پیز کی منظوری دے دی ہے جس کا مقصد بلاضرورت مہنگے پی سی آر ٹیسٹ کوروکنا ہے۔

اس کےعلاوہ کم قوت مدافعت اورہیلتھ کيئر پروفیشنلز پر نئے ایس او پیز کا اطلاق نہیں ہوگا۔

Tabool ads will show in this div