یورپی یونین نے پی آئی اے کااجازت نامہ معطل کردیا

صارفین ٹکٹ ریفنڈ کرسکیں گے، ترجمان

پائلٹس کے جعلی لائسنس کا معاملہ سامنے آنے پر یورپین یونین کی ائیر سیفٹی ایجنسی نے یورپ کیلئے پی آئی اے کی پروازیں معطل کردیں۔

یورپین یونین میں شامل ممالک کے لیے فضائی آپریشن کے اجازت نامے کو 6 ماہ کیلئے معطل کردیا گیا ہے جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔ اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی جاسکے گی۔

دوسری جانب پی آئی نے اجازت نامہ معطل ہونے پر اپنی یورپ کی تمام پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن مسافروں کے پاس پی آئی اے کی بکنگ ہے ان کے پاس اختیار ہوگا کہ وہ بکنگ آگے کروا لیں یا اپنا ٹکٹ ریفنڈ کرلیں۔

‎پی آئی اے ترجمان کے مطابق یورپین فضائی سیفٹی کے ادارے کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور ان کے خدشات کو دور کرنے کیلئے اصلاحی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ اپیل بھی دائر کی جارہی ہے ۔ امید ہے اجازت نامہ جلد بحال کردیا جائے گا۔

EUROPEAN UNION

Tabool ads will show in this div