موبائل فونز کی نئی سم پر250روپےسیلز ٹیکس عائد

شوکت خانم سمیت متعدد فلاحی اداروں کو بھی ٹیکس استثنیٰ

موبائل فونز کی نئی سم پر ڈھائی سو روپے سیلز ٹیکس عائد کردیا گیا ہے، انرجی ڈرنکس پر عائد کردہ ریگولیٹری ڈیوٹی واپس لے لی گئی ہے، سیمنٹ مزید سستا ہونے کا امکان ہے جبکہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں مزید کمی کردی گئی ہے۔قومی اسمبلی نے نئے بجٹ میں اہم ترامیم کی منظوری دیدی، درآمدی سگار اور سگریٹ بھی سستے کردیے گئے۔

فنانس بل پر 2020 میں اہم ترامیم منظورکرلی گئی ہیں۔موبائل فون کے نئے نمبر مفت یا سستے ملنے کا امکان ختم ہوگیا ہے۔اب ہر نئی سم پر250روپے سیلز ٹیکس دینا ہوگا،درآمدی موبائل فونز پر فکسڈ ٹیکس کے ساتھ مقامی سپلائی پر10 روپےفی سیٹ سیلزٹیکس عائد کیا گیا ہے۔انرجی ڈرنکس پرعائد 25 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی واپس لے لیا گیا ہے۔

درآمدی سگاراور سگریٹس سستے کردئیے گئے ہیں،ٹیکس کی شرح100فیصد سے کم کر کے65فیصدکردی گئی ہے۔سیمنٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 1 روپیہ 75 پیسے کے بجائے اب ڈیڑھ روپیہ کردی گئی ہے،سیمنٹ کی بوری 50 روپے تک سستی ہوجائے گی۔ بینک سےبیرونی ترسیلات زر کےمساوی رقوم نکلوانے پر ٹیکس استثنی دیدیا گیا ہے۔غیر منقولہ جائیداد کی فروخت سے حاصل منافع پراب ایک سال کے بجائے 3 سال کیلئے ٹیکس استثنی ہوگا۔ میوچل فنڈز پرودہولڈنگ ٹیکس ریٹ 25 فیصد سے کم کرکے 15 فیصد کر دیا گیا ہے۔مقامی طور پر تیارالیکٹرک رکشہ،موٹرسائیکل،بس،ٹرک اور لوڈر پر ٹیکس میں 50 فیصد چھوٹ دی گئی ہے۔

انجینئنرنگ سروسز، شپنگ،رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ اسکیم کیلئے ٹیکس میں رعایت دی گئی ہے۔غیر لسٹڈ کمپنیوں کیلئے کیپٹل گین ٹیکس میں کمی کر دی گئی ہے۔غیررجسٹرڈ  تعمیراتی اداروں کو سامان دینے پر ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ فاٹا اور پاٹا کیلئے ٹیکسز اور ڈیوٹیوں کی چھوٹ  کی مدت میں2023تک توسیع کردی گئی ہے۔

حج آپریٹرز، ریزیڈنٹ کمپنیزکو اپریل2020سے ستمبر2020تک ٹیکسوں میں ریلیف ملے گا، بینکوں کو احساس پروگرام کے تحت رقوم کے ترسیل کمیشن پر 3 ماہ کیلئے ٹیکس چھوٹ دی گئی ہے۔شوکت خانم سمیت متعدد فلاحی اداروں کو بھی ٹیکس استثنیٰ مل گیا۔

Sales Tax

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div