اسٹاک ایکس چینج حملےمیں بھارتی ایجنسیوں کاہاتھ ہے،گورنرسندھ

پیسہ اورپلاننگ بھی بھارت نےکی
Jun 30, 2020

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/06/Imran-Ismail-Talk-PSX-Khi-30-06.mp4"][/video]

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ دہشت گردی کےباعث کسی بھی ادارے کو کمزور نہیں ہونے دیں گے۔

منگل کو گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کسی ادارےکودہشت گردی کے نتیجے میں کمزورنہيں ہونےديں گے،تصورکياجارہاتھاکہ اسٹاک مارکيٹ کريش ہوجائےگی،حملےکےباوجود ايک منٹ بھی ٹريڈنگ نہيں رکی۔

گورنرعمران اسماعيل نے دو ٹوک کاہ کہ حملےمیں سوفیصد بھارتی ایجنسیوں کا ہاتھ ہے،حملےکیلیے پیسہ اور پلاننگ بھی بھارت نےکی۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ دہشت گردوں کیلیے پیغام ہے کہ پاکستان کارخ نہ کریں۔

Karachi attack

Tabool ads will show in this div